: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نوٹ بندي سے پریشان علی گڑھ کی رضیہ کی موت کے معاملہ میں یوپی حکومت نے 5
لاکھ کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ رضیہ پیسے کے لئے اے ٹی ایم کی قطار میں
لگی تھی، تبھی ان کی موت ہو گئی تھی۔ یہ پہلا معاملہ ہے جب اس طرح کی موت
پر کسی کو معاوضہ دیا گیا ہو۔ وزیر اعلی کے آفیشیل ٹویٹ سے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے
کہ علی گڑھ کی مسز رضیہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کو
وزیر اعلی اپنے فنڈ سے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ سی ایم
آفس
نے ریاست میں نوٹ بندي کے نتیجے میں بینکوں اور اے ٹی ایم کی قطار میں نوٹ
بدلوانے میں مصروف لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ نوٹ بندي کا آج 29 واں دن ہے۔ بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر
لائنیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ یہی نہیں حالات مزید خراب ہوتے
جارہے ہیں ۔ زیادہ تر اے ٹی ایم میں پیسہ ہی نہیں ہے۔ آئے دن کسی نہ کسی
کی موت کی خبر آ رہی ہے۔ ایسے میں اکھلیش حکومت نے نوٹ بندي سے موت پر
معاوضہ دے کر مرکز کو آئینہ دکھانے کا کام کیا ہے۔